کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے سرد خانوں میں لائی گئی میتوں کی تعداد میں دگنا اضافہ ہو گیا۔ سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ تین روز میں 300 افراد کی میتں ایدھی فاؤنڈیشن کے تین سرد خانوں میں لائی گئیں۔ 5 روز کے دوران 423 افراد کی میتیں غسل اور کفن کیلئے لائی گئیں۔ عام دنوں کے مقابلے میں حالیہ دنوں میں میتوں کی تعداد دگنا ہے۔ زیادہ تر میتوں کے ساتھ ورثاء موجود تھے۔ نامعلوم میتیں کم ہیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سرد خانے سہراب گوٹھ‘ کورنگی اور میٹھازر میں ہیں۔ دریں اثناء کراچی کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی7 افراد کی نعشیں مل گئیں۔ جس کے بعد دو دنوں میں ملنے والی نعشیں 17 ہو گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق نشے کے عادی افراد کی نعشیں لکی سٹار، جامعہ کلاتھ اور پرانا گولیمار سے ملیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ نیوکراچی، فقیرہ گوٹھ، گلستان جوہر اور لانڈھی سے بھی نشے کے عادی افراد کی نعشیں ملیں۔ خیال رہے کہ ایک روز قبل شہر کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 10 افراد کی نعشیں ملی تھ