کامونکی:زہریلی اشیاء ملے چاول کھانے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق

Jun 25, 2024

کامونکی(نمائندہ خصوصی)زہریلی اشیاء ملے چاول کھانے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق جبکہ ایک بچے کی حالت تشویشناک ‘ محلہ مسلم گنج کے رہائشی پنجاب کالج کے پروفیسر عثمان کے تین کمسن بچوں انشر عمر چھ ماہ ،حنان علی عمر چار سال اورعبدالواسع عمر سوادوسال نے صبح چاولوں کا ناشتہ کیا اوردودھ پیا تو تینوں بچوں کی حالت غیر ہوگئی ‘جنہیں بعدازاں لاہور چلڈرن ہسپتال اور گوجرانوالہ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر چھ ماہ کی انشر اور چار سالہ حنان اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ عبدالواسع کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے گذشتہ شام دونوں بچوں کو آہوں اور سسکیوں میں جی ٹی روڈ پر واقع قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیاہے۔

مزیدخبریں