اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے علی الصبح غیر ملکی شہریوں کی حفاظت سے متعلق اہم میٹنگ کی صدارت کی،میٹنگ میں ڈی آئی جی سکیورٹی محمد جواد طارق ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن حسن جہانگیر وٹو اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،ڈی آئی جی سکیورٹی اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے آئی جی اسلام آباد کو غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے اب تک کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی، آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کو غیر ملکی سفرا،وفود اور دیگر غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے سکیورٹی کے نظام کو مزید موثر بنانے کے احکامات جاری کئے۔