زیر تفتیش مقدمات کی موثر تفتیش، مقدمات کویکسو کیا جائے،سی پی او

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او سید خالدہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں نیوٹائون اور سول لائنز سرکل کے تفتیشی افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی راول، ایس پی پوٹھوہار، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پیز انوسٹی گیشن، ایس ڈی پی اونیوٹائون، ایس ڈی پی اوسول لائنز،انسپکٹر زانوسٹی گیشن، نیوٹائون اور سول لائنز سرکل کے تفتیشی افسران نے شرکت کی، سی پی او نے زیر تفتیش مقدمات کے تفتیشی افسران کی کارکردگی کا فردا فردا جائزہ لیا، سی پی او نے ڈکیتی، رابری، سٹریٹ کرائم،کار وموٹرسائیکل چوری، قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری، چالان کی تکمیل،شواہد کے حصول کے حوالے سے ٹائم لائن دیتے ہوئے ضروری ہدایات دیں،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کویکسو کیا جائے، ڈکیتی،رابری، سٹریٹ کرائم، کرائم بر خلاف اشخاص، قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے، زیر تفتیش مقدمات میں سی سی ٹی وی فوٹیجز سمیت دیگر تمام شہادتوں کے حصول کو ممکن بنایا جائے،ایس ڈی پی اوز زیرتفتیش مقدمات کی پراگرس کو خود چیک کریں، تفتیش میں پائے جانے والے نقائص کو دور کریں، تفتیشی افسران زیر تفتیش مقدمات کی ضمنییات کی تکمیل کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائیں،زیر تفتیش مقدمات کی موثر تفتیش کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی سزایابی اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...