کانسٹیبل منیب احسن اسلام آباد پولیس کا مثبت چہرہ ہے، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چین میں انڈرگریجویٹ پولیس ایکسچینج پروگرام میں اسلام آباد پولیس کے آفیسر کانسٹیبل منیب احسن نے 2020-2024کے بین الاقوامی پولیس کلاس میں بہترین گریجویٹ پولیس آفیسر کا اعزاز حاصل کر لیا،ہونہار پولیس آفیسر پاکستان پولیس کے واحد نمائندے کے طور پر منتخب ہوئے تھے،منیب احسن کو شاندار کارکردگی کی وجہ سے 2020-2021 کے سیشن میں آف دی ایئر" کے ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا تھا،کانسٹیبل منیب کا انتخاب سکالرشپ کے معیارپر پورااترنے کے بعد امتحانی اور انٹرویو مراحل کو مکمل کرنے کے بعد کیا گیا تھا، ان تمام مراحل کو میرٹ اور شفافیت پر مکمل کیا گیا تاکہ کسی بھی حقداراور قابل افسر کی حق تلفی نہ ہو،انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ کانسٹیبل منیب احسن کی کامیابی ان کی استقامت کی طاقت اور بہترین کارکردگی کے جذبے کو اجاگر کرتی ہیں،کانسٹیبل منیب احسن اسلام آباد پولیس کا مثبت چہرہ ہے، جو ناصرف اپنی محنت ،لگن اور جانفشانی سے کامیابی کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے بلکہ اپنے محکمہ کی نیک نامی کا بھی باعث بنتے ہیں ۔۔

ای پیپر دی نیشن