مقابلوں میں زخمی ہونے والے پولیس غازیوں میں 12لاکھ روپے کے چیکس تقسیم

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس کی جانب سے پولیس غازیوں کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایس پی آپریشنز نے ڈاکوں، منشیات فروشوں، شرپسند عناصر سے مقابلوں میں زخمی ہونے والے پولیس غازیوں میں 12لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کیے،اس موقع پر ایس ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ غازی پولیس افسران ہمارا فخرہیں، آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ان کی ویلفیئر کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے دوران زخمی ہونے والے غازی افسران و اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں،ہم ہر موقعہ پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں، شہدا فیملیز اور غازی پولیس افسران کی ویلفیئراولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن