پیپلزپارٹی کی عوام میں پذیرائی کیلئے انقلابی اقدامات کرنا ہونگے، ماسٹر بشیر 

Jun 25, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ماسٹر بشیر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی عوام میں پذیرائی گورنر شپ یا کوئی بھی آئینی عہدہ لینے سے حاصل نہیں ہوگی صرف انقلابی اقدامات کرنے سے ہوگی اب وقت آ گیاہے کہ آئندہ پچاس سال پاکستانی عوام کے دلوں پر حکمرانی کرنی ہے تو پیپلزپارٹی کی قیادت کو انقلابی اقدامات کرنے ہوں گے۔

مزیدخبریں