حکومت نے ہمیشہ ہی مستحقین کی مدد کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں،ڈاکٹر جمال ناصر 

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سابق وزیر صحت و سماجی بہبود پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش گھرانوں کی معاشی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے، حکومت نے ہمیشہ ہی مستحقین کی مدد کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔سوشل ویلفیئر کے اداروں میں خواتین اور بزرگ شہریوں کو ممکنہ سہولیات ترجیحی بنیادوں پر مہیا کی جاتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی بیت المال کمیٹی راولپنڈی کی طرف سے مستحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے جانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرچیئرمین چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی راولپنڈی کرنل(ر) امجد محمود اورڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال راولپنڈی ڈویژن محمد شاہد رانااور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرجمیل الرحمن بھی موجود تھے۔اس سے قبل انہوں نے محکمہ سماجی بہبود کے مختلف فلاحی اداروں کا دورہ کیا۔اور ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی امجد محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب کو سفید پوش گھرانوں کی تکالیف کا ادراک ہے،ہم نے ہمیشہ ہی مستحقین کی مدد کی سعی کی ہے۔،ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال راولپنڈی ڈویژن محمد شاہد رانانے کہا کہ ہم محدود وسائل کے ساتھ حکومت کی ہدایات کے مطابق مستحقین کی امداد و بحالی کا مشن آگے بڑھا رہے ہیں۔ہمارے فلاحی اداروں میں مقیم خواتین اور بزرگ شہریوں کو ممکنہ سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ہمیں اس کام میں مخیر حضرات کا تعاون بھی حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...