قطر ایئرویز کی جانب سے دنیا کی طویل ترین پرواز

قطر کی سرکاری فضائی کمپنی "قطر ایئرویز" کے مطابق اتوار کے روز نیوزی لینڈ روانہ ہونے والی پرواز اڑان کے دورانیے کے اعتبار سے کسی بھی تجارتی فضائی کمپنی کی طویل ترین پرواز ہے۔کمپنی کی ترجمان نے بتایا کہ قطر ایئرویز کی پرواز QR920 دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے لیے روانہ ہوئی۔فضائی کمپنیوں کے امور سے متعلق ویب سائٹ "فلائٹ ریڈار 24" کے مطابق اس براہ راست پرواز کا دورانیہ 16 گھنٹے 2 منٹ ہے جب کہ اسی روٹ پر واپسی کی پرواز کا دورانیہ 17 گھنٹے 30 منٹ ہو گا۔قطر ایئرویز کا کہنا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے لیے 14534 کلو میٹر فاصلے کی پرواز کے لیے "بوئنگ 777" طیارہ استعمال کر رہی ہے۔اس سے قبل طویل ترین پرواز کا ریکارڈ "ایمریٹس" فضائی کمپنی کے پاس تھا۔ کمپنی نے مارچ 2016 میں دبئی سے آکلینڈ کے لیے براہ راست پروازین شروع کی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن