عوام کو مہنگائی کم کر کے تاریخی ریلیف دیا ،شیخ آفتاب

سنجوال کینٹ (نامہ نگار) صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور خادم پاکستان محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کی ترقی کے جس سفر کا آغاز کیا تھا اس کا ایک اور بڑا سنگ میل عبور ہوا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ نے  100دن کی حکومت میں اپنے درست فیصلوں سے معیشت مستحکم کی صنعت ،کاروبار ،ائی ٹی ،انفراسٹرکچر اور گورننس سمیت ہر شعبے کی سمت درست کر دی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کیرہنما ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کم کر کے تاریخی ریلیف دیا روٹی 4روپے سستی  نوجوانوں کو لیپ ٹاپ کسان کارڈ کا اجراء اس کے علاؤہ روشن گھرانہ اسکیم کے تحت 50000ہزار گھرانوں کو مفت سولر پینل سسٹم فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز سولر پینل سسٹم کم سے کم ماہانہ 100یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھرانوں کو دی جائے گی عیدالاضحی  کے موقع پر پہلی بار آلائشوں کی بروقت صفائی کی گئی سڑکوں اور گلی محلوں کو ایسے صاف کیا جیسے لوگ اپنے گھر صاف کرتے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ نے عوام دوست فیصلوں سے ہر شعبے میں بہتری کی بلکہ ہر آنے والا دن عوام کے لیے بہتری کی امید ثابت ہو رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن