رزق حلال کمانے والے ملک وقوم کی بہترین خدمت کر رہے ، راجہ طارق کیانی

گوجرخان (نامہ نگار) رزق حلال کمانے والے ملک وقوم کی بہترین خدمت کر رہے ہیں ،شیخ احمد سعیدنے اپنی محنت اور لگن سے شہر کے کاروباری حلقہ میں اپنا منفرد مقام بنایا ہے نئے کاروباری مرکز کا قیام ان کی بہترین صلاحیتوں کا اعتراف ہے ان خیالات کا اظہارشہر میں سول ہسپتال گوجرخان کے قریب فارمیسی شاپ کے افتتاح کے موقع پر سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی مسلم لیگ ن سٹی گوجرخان کے صدرسید ندیم عباس بخاری نے بات چیت کرتے ہوئے کیا راجہ طارق کیانی نے اپنے دست سے فیتہ کاٹ کر فار میسی شاپ کا افتتاح کیا افتتاح کی خصوصی دعا سید ندیم عباس بخاری نے کروائی افتتاح کی تقریب میں حاجی جمشید علی صراف، راجہ محمد جواد، ملک محبوب حسین شیخ برادری گوجرخان کے صدر شیخ عبدالقدوس ،کپتان شاید جاوید، احمد نواز کھوکھر حاجی خواجہ خالد شیشے والے راجہ محمد عمیر مرزا منور حسین چوہدری طارق محمود راجہ عرفان منہاس چوہدری خوشحال خان چوہدری غلام جیلانی شریف خان طاہر چوہدری حافظ محبوب عالم مرزا وقاص مقامی صحافی عاصم خان سیکرٹری جاوید سمیت سیاسی سماجی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن