فتح جنگ(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما ملک غلام اصغرا نجرا نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کے جنڈعوامی جلسے کی کامیابی کا کریڈٹ پیپلزپارٹی کی ٹیم کو جاتا ہے جنکی شبانہ روز محنت اور کاوشوں کی وہ سے شہر میں اتنا بڑاکامیاب جلسہ منعقد کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ کھنڈہ سے تراپ تک پارٹی کارکنوں اور دوست اھباب جن میں ٹھیکیدار اشرف ،ملک قاصد،ملک ابرار چپھڑی،علی رضا،ملک سردار بھنڈر،صفدر خٹک ٹیم گڑدی،ملک وزیر بیگ منکور خاکی جان،،خالد خان جنرل سیکرٹری پی پی پی اٹک،مقصود خان مٹھیال،سردار صفدر ایڈووکیٹ،ساجد علی خان پنڈ سلطانی،ملک غلام حر جنرل سیکرٹری،راشد قریشی،ملک غلام حسن تراپ،ساحل فاروق،ملک نصراللہ سابق چیئرمین نعمت خان کانی،ملک عصمت اللہ،ملک عطا اللہ،نوید آصف انجرا خان زڑی گل خان،ماسٹر گل محمد افتخار خان،چیئرمین قیوم چھب،محمد رفیق دکھنیر،ملک امیر افضل عثمانی ایڈووکیٹ عابد فاروق دومیل،ملک محبوب ایڈووکیٹ،چوہدری مختیار احمد،حافظ اعجاز جنڈ،خان زمان حاجی فاروق ترگڑ سمیت اہلیان تحصیل و سٹی جنڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے جلسہ کی کامیابی کیلئے میرے ساتھ بھر پور تعاون کیا اور جلسے میں دوست احباب سمیت شرکت کی انھوں نے کہا کہ اہلیان جنڈ نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا فقید المثال والہانہ اور پر جوش استقبال کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ اہلیان جنڈ سردار سلیم حیدر خان اور سردار فیضان حیدر خان کے ساتھ والہانہ وابستگی رکھتے ہیں ۔
گورنر پنجاب کے جنڈجلسے کی کامیابی کا کریڈٹ پیپلزپارٹی کو جاتا ، غلام اصغرا نجرا
Jun 25, 2024