فتح جنگ(نامہ نگار)ملک محمد ریاض مرحوم فتح جنگ کا قیمتی سرمایہ تھے انکے جانے سے سماجی کاموں میں خلا پیدا ہوگیا ہے ملک محمد ریاض نے ہمیشہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں علاقے کیلئے انکی سماجی خدمات قابل تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فتح جنگ سٹی کے رہنما و انجمن بہبود مریضاں کے رکن وحید اشرف نے ملک محمد ریاض کی وفات پر تعزیتی بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک محمد ریاض پیپلز پارٹی کے بانی ورکر تھے اور انہوں نے مرتے دم تک پارٹی سے وفاداری کا پرچم سر بلند رکھا انہوں نے ہمیشہ اپنے ہوٹل میں تقریبات کا انعقاد کرکے پارٹی کو زندہ رکھا وہ ہمیشہ غریب اور نادار لوگوں کا خیال رکھا اور کئی گھروں میں انکے طفیل چولہا جلتا تھا انکے بیٹے محمد علی،عادل یاد علی اور بھائی ملک محمد مسکین بھی انکی روش کو اپنائے ہوئے ہیں محمد علی بھی سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں امید ہے وہ اپنے والد کے مشن آگے بڑھاتے رہیں گے وحید اشرف نے دعا کی کہ اللہ تعالی ملک محمد ریاض کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور انکے خاندان کو صبر جمیل سے نوازے۔