ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)تحصیل ٹیکسلاضلع راولپنڈی اورموضع مٹھیال وموضع بسال تحصیل جنڈوپنڈی گھیب ضلع اٹک میںآبادکھٹڑقبیلہ سے متعلق متعددسرکردہ شخصیات نے ترناب فارم ہاؤس تحصیل جھگڑاپشاورمیںمنعقدہ آل پاکستان کھٹڑقبیلہ اتحادکے دوسرے سالانہ بڑے کنونشن میںشرکت کرکے صوبہ خیبرپختون خواہ کے مختلف علاقوںمیںبسنے والے کھٹڑقبیلہ سے متعلق اپنے بھائی چارے کاعملی ثبوت فراہم کردیا،تحصیل ٹیکسلاسے حاجی دلدارخان مرحوم کے بھتیجے حاجی ابراردلدارخان نے قوم برادری کے درجنوںافرادکے ہمراہ کھٹڑقبیلہ کنونشن میںپرجوش شرکت کی،تفصیلات کے مطابق دوسراسالانہ کھٹڑقبیلہ اتحادکنونشن ترناب فارم ہاؤس جی ٹی روڈپرمنعقدکیاگیا،جس کااہتمام کھٹڑقبیلہ کے عہدیداران بانی وچیئرمین خالد اقبال کھٹڑ، محمد اسحاق کھٹڑ، ضلعی صدر، حاجی محمد علی کھٹڑ ضلع پشاور، محمد عدالت خان کھٹڑ چیئرمین ضلع پشاور آل پاکستان کھٹڑ قبیلہ اتحادنے دیگرعہدیدران کی معاونت سے کیا،اس موقع پرتحصیل ٹیکسلاضلع راولپنڈی کی سیاسی وسماجی شخصیت معروف گھڑسوارحاجی ابراردلدارخان نے کہا کھٹڑ قبیلہ حضرت علیؓ کی اولاد میں سے چلتا آ رہا ہے جو بہادری اور شجاعت کا علمبردار ہے جس نے ہمیشہ مظلوموں کی مدد کی اور بے سہارا کو سہارا دیا، کھٹڑ قبیلہ کے عہدے داران اور اتحادی تنظیم سے میں اپیل کروں گا کہ اگلا ایونٹ میری تحصیل ٹیکسلا میں رکھا جائے اور میں آج اعلان کرتا ہوں کہ میں اپنے قبیلے کے ساتھ ہمیشہ وفادار رہوں گا اور ہر محاذ پر ہر طرح کا جانی مالی مدد تعاون کرنے کو تیار ہوں ہمیں چاہیے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہیں اور اپنے بکھرے ہوئے قبیلے کو ایک پلیٹ فارم پر لے کر آئیں جس سے ہماری کھوئی ہوئی طاقت اور شجاعت دوبارہ بحال ہو جس کو دنیا دیکھ کر کھٹڑ قبیلے پر فخر محسوس کرے،اس موقع پر، ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ سیف الرحمن عطاری کھٹڑ، شوکت علی کھٹڑ صوبائی مذہبی سیکرٹری، شادی جان کھٹڑ صوبائی جنرل سیکرٹری، کمال احمد کھٹڑ صوبائی ترجمان و صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری، موڑہ کھٹڑاں سے کھٹڑ قبیلہ کے نسیم خان کھٹڑ، امیر مختیار خان کھٹڑ، اشفاق خان کھٹڑ آف مٹھیال، رستم ممتاز خان کھٹڑ، قیصر خان کھٹڑ، طارق خان کھٹڑ کے علاوہ ضلع ہری پور، آزاد کشمیر ،کہوٹہ،راولپنڈی،ٹیکسلا، فتح جنگ پنڈی گھیپ، ضلع مانسہرہ، کراچی اور پاکستان کے ہر ضلع میں رہنے والے کھٹڑ برادری کے لوگوں نے شرکت کی۔
کھٹٹرقبیلے کی کھوئی ہوئی طاقت دوبارہ بحال کروائوں گا ،حاجی ابرار دلدارااخان
Jun 25, 2024