اسسٹنٹ کمشنر حضرو کا ایکشن،مختلف دکانوں پر چھاپے اور جرمانے 

حضرو (  نمائندہ نوائے وقت )اسسٹنٹ کمشنر حضرو کامران اشرف کا مہنگائی کے خلاف سخت ایکشن ،مختلف دکانوں پر چھاپے اور جرمانے ،ون ڈش کی خلاف ورزی کرنیوالے شادی ہال پر بھی ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ ،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے شادی ہالز پر ون ڈش کی خلاف ورزی کرنیوالے شادی ہالز پر اسسٹنٹ کمشنر حضرو کامران اشرف نے کاروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کر دیا جبکہ اشیا ء خورد نوش مہنگے داموں بھیجنے والے مختلف دکانداروں پر بھی 50ہزار روپے جرمانے کر دیئے اور متعدد دکانداروں کو وراننگ دی ہے کہ وہ اشیاء خورد حکومت کی طرف سے مقررہ کردہ نرخوں پر فروخت کریں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن