اٹک(نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر بجلی بلوں میں ناجائز اضافے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جماعت اسلامی اٹک کے زیر اہتمام بجلی بلوں میں اضافہ کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ریلی کا آغاز پائلٹ سکول سے ہوا ، ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک پہنچی تو احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی، قیادت صوبائی جنرل سیکرٹری اقبال خان، امیر تحصیل میاں محمد جنید اورضلعی جنرل سیکرٹری حافظ محمد بلال نے کی ، اقبال خان نے کہا مسلم لیگ (ن) نے انتخابی منشور میں 300یونٹ فری بجلی دینے کا وعدہ کیا تھالیکن مرکز اور پنجاب میں اقتدار ملنے پر وہ اپنے انتخابی نعرہ سے مکر گئے ہیں، وہ آئی ایم ایف اور آئی پی پی ایز کی غلامی میں عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس رہی ہے اور آئے روز بجلی کی قیمتوں میں نا جائز اضافے میں لگی ہوئی ہے کئی قسم کے ناجائز ٹیکس جس کا حکومت کے علاوہ کسی کو معلوم نہیں بلوں میں ڈال رہی ہے مظاہرے سے امیر تحصیل میاں محمد جنید اور ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ محمد بلال اور جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر اعظم خان نے بھی خطا ب کیا ، مقر رین نے کہا عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکاہے حکومت کو ہوش کے ناخن لینا ہونگے، مہنگی بجلی پیدا کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔
عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ، حکومت ہوش کے ناخن لے، اقبال خان
Jun 25, 2024