فتح جنگ(نامہ نگار) فتح جنگ بار ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عبدالناصر جمال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مقتول ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ اٹک کے وکلا کا فخر تھے ان کے قتل سے وکلا اپنے ایک اہم ساتھی اور وکلا لیڈر سے محروم ہو گئے ہیں ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہ ہو سکے گا انھوں نے کہا کہ کچہر ی میں اپنے فرائض کے سرانجام دہی کے دوران ان کا قتل انتہائی تشویش ناک ہے وکلا برادری میں سخت اشتعال اور تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے وکلا عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں وکلا کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں لیکن ان کے تحفظ کیلئے حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جاتے جب بھی اس طرح کا کوئی بڑا سانحہ رونما ہوتا ہے چند دن تک انتظامیہ اور حکومت متحرک ہوتی ہے تاہم کچھ عرصہ بعد سب کچھ بھول جاتے ہیں انھوں نے کہا کہ ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ اسرار احمد ایڈووکیٹ کا قتل کھلم کھلا دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ اور ان کے ساتھی وکیل کے قتل میں ملوث ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔