گوجرخان (نامہ نگار )پولیس کی بڑی کامیابی ایف آئی اے مال خانہ سے چوری ہونے والی غیر ملکی کرنسی کی چوری کا معاملہ، تھانہ مندرہ میں کرنسی سے 10 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرد برد کیے جانے کے حوالے سے تھانہ مندرہ میں انسپکٹر یاسر اور 9 ملازمین کے خلاف درج مقدمے کی تفتیش میں اہم پیش رفت، ذرائع کے مطابق انسپکٹر نذیر گھیبہ ایس ایچ اومندرہ نے مقدمے میں نامزد آفیسر سے رقم کا بڑاحصہ برآمد کرلیا، ذرائع کے مطابق ایک کانسٹیبل سے بھی سوا کروڑ روپے سے زائد کی رقم، تھانہ انچارج کے دوست سے بھی رقم کا ایک حصہ برآمد کر لیا گیا، باخبر ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے کلرسیداں اور گوجرخان کے علاقوں میں ملزم آفیسر کے گھر موضع ڈریال، ملزم آفیسر کے دوست کے گھر موضع ماہندر اور پولیس کانسٹیبل کے گھر تھانہ جاتلی کے علاقہ ٹانویں میں چھاپے مار کر نقدی برآمد کی، جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رقم کی برآمدگی کے لیے جانے والے انسپکٹر نذیر گھیبہ پر دبا ؤڈالنے کی کوشش بھی کی گئی فرض شناس افسر نے کسی دھمکی اور دباو کو خاطر میں لائے بغیر رقم کی برآمدگی کرائی جس کی تفصیلات اعلیٰ ضلعی پولیس افسران پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے رکھیں گے، واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ 21 جون کو تھانہ مندرہ میں ایف آئی اے کے SHO اسفندیار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جبکہ وقوعہ یکم جون کو پیش آیا تھا، مقدمے میں تھانہ مندرہ کے سابق ایس ایچ او انسپکٹر یاسر ملک، عمران مظفر ASI، کانسٹیبلان خضر حیات، مصطفی شاہ، شاہد محمود، اسد محمود، اسامہ جاوید، مختار حسین، محمد نعیم شہزاد نامزد ہیں ۔