جنڈ(نمائندہ نوائے وقت)جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل جنڈ ملک آصف بڈھیال،یوسی لنگر کے آرگنائزرملک غلام جیلانی اعوان کے ہمراہ محکمہ سوئی گیس کے جنرل منیجر /مینجنگ ڈائریکٹر عدنان حماد سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران جنڈ میں گیس کے مسائل کے حل کے لیے گفتگو کی آفیسر موصوف نے جنڈ کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو عنقریب جنڈآکر گیس پریشر کی کمی کو دور کرنے کے ساتھ گیس کے دیگر مسائل و مشکلات کو حل کرے گی۔