اٹک (نامہ نگار ) حارث ندیم ولد ندیم خالد سکنہ مرزا نے تھانہ صدر اٹک میں درخواست دی کہ گھر میں اپنی فیملی کے ہمراہ سو رہا تھا کہ اچانک دو نا معلو م اشخاص گھر میں گھس آئے اور اسلحہ کی نوک پر موبائل فون، نقد رقم اور میری والدہ سے سونے کی بالیاں چھین کر فرار ہو گئے تھانہ صدر اٹک پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے راہزنی کی واردات کرنے والے 2 خطرناک ملزمان محمد دانیال ولد محمد ارشد اور محمد شہباز ولد امیر خان سکنائے مرزا اٹک کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، جن کا ریمانڈ جسمانی لے کر ہر دو سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز 2 پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
شہری کے گھر میں گھس کر نقدی اور بالیاں چھیننے والے ڈکیت گرفتار
Jun 25, 2024