صحافی مجتبیٰ کیانی کی والدہ انتقال کر گئیں

Jun 25, 2024

اڈیالہ(نا مہ نگار)معروف صحافی اور سابق صدر پریس کلب اڈیالہ مجتبیٰ کیانی کی والدہ گذشتہ روز دار فنا سے دار بقاء کو کو چ کر گئیں،مرحومہ کے نماز جنا زہ میں تمام مکتب فکر کے افراد کے علا وہ معززین علا قہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،جبکہ بانی پریس کلب اڈیالہ راجہ عابد پرویز،چیئر مین سنی علماء کونسل پیر عبدالوسید سعید جیلانی المعروف پیر ستی،صدر پریس کلب اڈیالہ محمد بشیر راجہ،صدر تحریک اشاعت اسلام حافظ محمد یاسین رحیمی،جنرل سیکرٹری قاری محمد اسماعیل رحمانی،سابق صدر پریس کلب اڈیالہ ظہور احمد راجہ،حاجی عبدالغفار،با بر ندیم نو شاہی و دیگر نے خصوصی طور پرراولپنڈی سے منگھوٹ جا کر نماز جنازہ میں شر کت کی،اس مو قع پر چیئر مین مجلس عاملہ ملک نعیم اختر،فنا نس سیکرٹری فہیم احمد جاوید،سید ساجد نقوی،تنویر اختر جنجوعہ،پر یس فوٹو گرافر محمد وقار حسین،ملک افیتاز حسین انجم،میاں زاہد کریم،راجہ عبدالقیو م خان نے مجتبیٰ کیانی سے ان کی والدہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

مزیدخبریں