گوجرخان (نامہ نگار) بجلی کے بل عوام پر بجلی بم بن کر گرے ریٹ میں ظالمانہ اضافہ اور آئی پی پیز سے معاہدے کا تمام تر بوجھ عوام پر لاد دیا گیاان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے نائب امیر راجہ محمد جواد، امیر زون پی پی 8 زاہد قریشی، اور راجہ محمد عمیر نے جماعت اسلامی گوجرخان کے زیراہتمام مہنگی بجلی نامنظور کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیامقررین نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف احتجاج کی کال دی اور آج پورے پاکستان میں احتجاج کیا گیاعوام الناس اپنے ملک میں پہلے بھی غیر محفوظ تھے اب اعلانیہ طور پر دو سو سے اضافی یونٹس والے کو غیر محفوظ قرار دے دیا گیاعوامی مسائل سے لاتعلق حکمران طبقے نے اپنی عیاشیوں کی قیمت عوام سے وصول کرنے کی خاطر آئی پی پیز کے نام پر غنڈہ گردی مچا رکھی ہے. اس ظلم کے نظام کو مکمل ختم کیا جائے۔
بجلی کے بل عوام پر بجلی بم بن کر گرے ہیں، راجہ محمد جواد
Jun 25, 2024