کلرسیداں(نامہ نگار)سموگ فری پنجاب کے لیئے پنجاب بھر میں وہیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ کا جدید کمپیوٹرائزڈ نظام لاگو کرنے کا فیصلہ۔خراب انجن، کاربن اور دھواں چھوڑنے والی تمام گاڑیوں کی پڑتال ہوگی،انہیں کیو آر کوڈ سے لنک کیاجائے گا، وزیراعلی پنجاب نے عمل درآمد کی ہدایت کردیہر گاڑی ہر موٹر سائیکل سے کیو آر کوڈ جاری کرکے دھوئیں سے پھیلنے والی آلودگی کا خاتمہ کیا جائے گا، ہر سال کیو آر کوڈ کی تجدید بھی کی جائے گی،وہیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ کی ماحولیات کے تحفظ کا ادارہ، پولیس اور ٹریفک کا عملہ پڑتال کرے گا جبکہ پنجاب حکومت نے پورے صوبے میں جرمانوں کی رفتار بھی تیز کردی، صوبے بھر میں سخت مانیٹرنگ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کردی گئیں۔