فتح جنگ(نامہ نگار)سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل اٹک سردار احسن علی خان ملال نے کہا ہے کہ سیاست خدمت کا نام ہے اور تعلیم کی سہولت سے بڑی خدمت کیا ہو سکتی ہے پنجاب یونیورسٹی کا فتح جنگ میں کیمپس ضرور بنے گا مخالفین کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈہ جلدختم ہونے والا ہے انھوں نے کہا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا جو اعلان کیا تھا اس پر ضرور عمل درآمد ہو گا تعلیم دشمن سوشل میڈیا پر جو تعلیم کے نام پر سیاست کر رہے ہیں اور کیمپس نہ بننے کی جھوٹ پر مبنی افواہیں پھیلا رہے ہیں ان کو انتباہ کیا جاتا ہے کہ جھوٹے پروپیگنڈے سے نیک نامی نہیں بلکہ بد نامی ہوتی ہے جھوٹ پر مبنی سیاست سے گریز کریں سیاست عوام کی خدمت اور اللہ کی مخلوق کی بھلائی کیلئے کرنی چاہئے انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی کیمپس سے کسی ایک پارٹی کیلئے نہیں ہے اس سے پورے ضلع اٹک کی نوجوان نسل اعلی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوگی انھوں نے کہا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان جلد ہی اٹک کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کیلئے بڑے ترقیاتی پیکج کا بھی اعلان کرینگے ان شا اللہ اٹک کی تعمیر وترقی اور تعلیم و صحت کے میدان میں انقلابی اقدامات سے مخالفین کو سیاست دفن ہو جائے گی ان کو پروپیگنڈہ اپنی موت آپ مر جائے گاانھوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے کاموں کیلئے تمام سیاسی ومذہبی وسماجی شخصیات اور تنظیمات کو تعاون کرنا چاہئے ۔
پنجاب یونیورسٹی کا فتح جنگ میں کیمپس ضرور بنے گا ، سردار احسن علی خان ملال
Jun 25, 2024