اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے آل ایکسپورٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور دیگر بزنس کمیونیٹی کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کو دور کرنے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ میٹنگ میں برآمدات پر بجٹ کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز رہی اور کسی بھی منفی اثرات کو کم کرنے کے ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر جام کمال خان نے برآمدی شعبے کو سپورٹ کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا کہ بجٹ بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے کے مقصد سے ہم آہنگ ہو۔ جام کمال نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کی برامدات کو بڑھانے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کرے گی۔ برآمد کنندگان کو سہولت فراہم کرنے اور پائیدار ترقی کرنے والی پالیسیوں کے نفاذ کے لیے حکومت پرعزم ہے۔ جام کمال ۔ برآمد کنندگان کے تحفظات کو دور کر کے اور تجارت کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دے کر معیشت کو مضبوط بنائیں گے۔ اس حوالے ایک سپشل کمیٹی بھی بناگئی ھے جو اپنی تجاویز وزیر خزانہ کو پیش کرے گی۔