سی سی پی اور آئی کیپ کا کمپٹیشن قانون پر کمپلائنس فریم ورک کیلئے تعاون کا اعلان 

اسلام آباد  (نمائندہ خصوصی)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)   اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی کیپ) نے معیشت کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے سی اے پروفیشنلز کے ذریعے کمپٹیشن قانون پر کمپلائنس فریم ورک تیار کرنے کے لیے تعاون کا اعلان کیا ہے۔یہ تجویز آئی سی اے پی کے کونسل ممبران نے سی سی پی کو لاہور میں آئی سی اے پی میں کمپٹیشن قانون پر منعقدہ سیمینار میں پیش کی۔یہ سیمینار سی سی پی کی ایڈواکسی اور آئی کیپ ی سی پی ڈی سرگرمیوں کے سلسلے کا حصہ تھا جس پر دونوں کے درمیان اتفاق ہوا تھا۔ اس سلسلے کا پہلا سیمینار آئی سی اے پی کراچی میں منعقد ہوا جس کو اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے بھی زبردست رسپانس ملا۔ آئی کیپ لاہور میں منعقدہ اس تازہ ترین سیشن میں سی ای او، سی ایف اوز، بورڈ ممبران، کاروباری افراد، فنانس، مارکیٹنگ اور قانونی برادری کے پیشہ ور افراد نے شرکت کی۔ سی سی پی حکام کی جانب سے ایک جامع پریزنٹیشن دی گئی اور کمپٹیشن قانون کے بنیادی اجزاء￿  پر ایک مختصر ویڈیو بھی دکھائی گئی۔  

ای پیپر دی نیشن