تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے وکلا اور خواتین کو پارلیمنٹ ہاوس کے گیٹ پر روک لیا گیا،ممبران اسمبلی کا احتجاج

Jun 25, 2024

اسلام آباد( آ ئی این پی )پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے وکلا اور خواتین کو پارلیمنٹ ہاوس کے گیٹ پر روک لیا گیا۔ممبران اسمبلی کا احتجاج۔شاندانہ گلزار کی سارجنٹ ایٹ آرمز سے پارلیمنٹ ہاوس میں آدھا گھنٹہ تفصیلی ملاقات کے بعد انہیں پارلیمنٹ میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے غیر قانونی احکامات کی سخت الفاظ میں مزمت کی گئی۔سوموار کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس جب شروع ہوا تو تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے درجنوں وکلا اور مہمانوں کو پارلیمنٹ ہاوس کے گیٹ پر روک لیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے پارلیمنٹ ہاوس کے گیٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے یکطرفہ طور پہ احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاوس کے اندر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔پارلیمان کے اندر ہمارے مائک بند کر دیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپیکر کے اس رویے کی ہم سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ ہاوس کے گیٹ پر ہمارے اقلیتی ونگ کے وکلا اور سابق سینیٹرز اور ممبران اسمبلی خواتین کو روک لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت یک طرفہ طور پر تحریک انصاف کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔پورے ملک میں ظلم اور تشدد کا سلسلہ شروع ہے تحریک انصاف کے کارکنوں کو جگہ جگہ حراساں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اس معاملے کو بھرپور انداز میں اٹھائیں گے۔ بعد ازاں شاندانہ گلزار نے پارلیمنٹ ہاس میں سارجنٹ ایٹ آرمز کیپٹن اشفاق اشرف سے پارلیمنٹ ہاوس میں ان کے دفتر میں کم و پیش ادھا گھنٹہ تفصیلی ملاقات کی۔ جس کے بعد تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے وکلا کو پارلیمنٹ ہاوس میں داخلے کی اجازت مل گئی۔

مزیدخبریں