9 مئی مقدمات:شاہ محمود، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ و دیگر کی درخواستِ ضمانت پردلائل مکمل کرنے کی ہدایت

Jun 25, 2024 | 14:36

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ نو مئی کے مقدمات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد ، عمرسرفراز چیمہ سمیت دیگر رہنمائوں کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور کے علاقے گلبرگ میں کنٹینر جلانے، مسلم لیگ ہائوس جلائو گھیرائو سمیت سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد اور محمود الرشید کی ضمانتوں جبکہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کی بعد از گرفتاری ضمانتوں پر اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کی استدعا پر ضمانتوں پر سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی۔عدالت نے پراسیکیوشن کو ملزمان کی ضمانتوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ، نصیر آباد اور ماڈل ٹائون میں مقدمات درج ہیں جبکہ ملزمان نے جیل سے اپنے وکلا کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

مزیدخبریں