پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا پہنچ کر غائب، تعداد14ہوگئی۔

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا پہنچ کر غائب ہوگیا جس کے بعد پی آئی اے کے کینیڈا میں اب تک غائب ہونے والے فضائی میزبانوں کی تعداد 14ہو گئی۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ٹورنٹو سیکٹر پر فضائی میزبانوں کے مبینہ لاپتہ  ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو پہنچ کر مبینہ طور سے لاپتہ ہوگہا۔ نور شیر پاکستان سے کینیڈا ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781پرتعینات 16رکنی فضائی میزبانوں کی ٹیم میں شا مل تھا ۔نور شیر کے لاپتہ ہونے کا علم واپسی کی پرواز کے لئے رپورٹ نہ کرنے پر ہوا، جس کے بعد موجودہ فضائی میزبان سمیت پی آئی اے کے ٹورنٹو میں لاپتہ مرد و خواتین فضائی میزبانوں کی تعداد 14ہو گئی۔ لاپتہ  فضائی میزبانوں نے کینیڈا میں مبینہ اسائلم کے لئے  اپلائی کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن