منشیات ہمارے معاشرے کی بقاء کیلئے خطرہ ہے:شہباز شریف

منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منانے کا مقصد منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے سد باب کے لیے ہماری مشترکہ ذمہ داری کا اعادہ ہے۔ منشیات ہمارے معاشرے کی بقاء کے لئے خطرہ ہیں۔ مشترکہ کوششوں کے ذریعے سے ہی ہم پاکستان منشیات اور ممنوعہ اشیاء کی تقسیم کو روکنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اس سال کا موضوع "The Evidence is clear: Invest in Prevention" ہمیں یاد دلاتا ہے کہ منشیات کی روک تھام ناگزیر ہے اور یہ اس مقصد کے لیے نتیجہ خیز حکمت عملی کا قدر ضروری ہے۔ حکومت پاکستان منشیات کے استعمال کے مسئلے کو حل کرنے اور غیر قانونی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کرنے کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ منشیات کا استعمال ایک عفریت ہے جو علاقائی حدود سے بالاتر ہے۔ ہمارے معاشرے میں منشیات سے منسلک جرائم کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویشناک ہے اور حکومت ان کے سد باب کے لیے پر عزم ہے۔ اس عفریت سے لڑنے کے لیے ہمیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ بہترین طریقوں سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے۔ حکومت پاکستان کا عزم ہے کہ نشے کی لت میں مبتلا افراد کی بحالی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں۔ نشے کی لت میں مبتلا افراد کی بحالی کے لیے طبی اور نفسیاتی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سائنسی تحقیق کو انسداد منشیات پالیسی میں شامل کرنا انتہائی اہم ہے۔ آج ہم منشیات کے ناجائز کاروبار کا اجتماعی طور پر مقابلہ کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ میں اس موقع پر این جی اوز، سول سوسائٹی کی تنظیموں، مذہبی رہنماؤں اور میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ ختم کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔ آئیے اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن اور صحت مند مستقبل بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن