بیجنگ: چینی خلائی مشن چانگ ای 6 چاند سے نمونے لے کر زمین پر پہنچ گیا، چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے اسے مکمل اور تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی خلائی مشن چانگ ای 6 چاند سے نمونے لے کر واپس زمین پر آگیا، جس کے بعد جین چاند کے دور دراز علاقے سے نمونے لانے والا پہلا ملک بن گیا۔چینی مشن کامیابی کیساتھ چاند سے سفر کر کے منگولیا میں اترا، چین میں اس تاریخی لینڈنگ کو لائیو ٹیلی کاسٹ کیا گیا اور چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے اسے مکمل اور تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے چانگ ای سکس سے حاصل چاند کے نمونے تحقیق کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگے۔چینی خلائی مشن دو جون کو چاند کے جنوبی قطب میں اترا تھا، چانگ ای سکس کیساتھ پاکستان نے بھی سیٹلائٹ بھیجا تھا جو اب بھی چاند کے مدار میں چکر لگا رہا ہے۔
یاد رہے 2 جون کو چین کا مشن چانگ ای 6 کامیابی سے چاند پر اترا تھا، چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا تھا کہ Chang’e-6 پروب جنوبی قطب آئٹکن بیسن میں اترا. جہاں یہ چاند کی سطح سے نمونے جمع کرنا شروع کردے گا۔رپورٹ کے مطابق چانگ ای سکس پہلا مشن ہے جو چاند کے اس حصے پر اترا ہے جو سب سے دور سمجھا جاتا ہے اور یہ تحقیقی مقاصد کے لیے چاند سے پتھر اور مٹی اکٹھا کر کے زمین پر لائے گا۔
2019 کے بعد یہ دوسری لینڈنگ ہے جو کوئی مشن کامیابی سے چاند کے اس مقام تک پہنچا ہے اس سے قبل بھی یہ کارناکہ چین نے ہی انجام دیا تھا جب چینگ ای 4 نے وہاں کامیاب لینڈنگ اور تحقیقات مکمل کی تھیں۔اچین کے منصوبوں میں 2030 تک چاند پر خلابازوں کو اتارنا اور اس کے قطب جنوبی پر ایک تحقیقی اڈہ بنانا ہے، یہ چاند کا وہ حصہ ہے جہاں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ پانی برف کی شکل میں موجود ہے۔