انگلینڈ کی ڈومیسٹک کاؤنٹی چیمپئین شپ کے دوران اسپنر شعیب بشیر کو ایک اوور میں 38 رنز پڑگئے۔سرے اور سیسٹر شائر کے درمیان جاری میچ میں ڈین لارنس نے شعیب بشیر کے ایک اوور میں 5 چھکے لگائے. جس میں 4 چھکے اسٹریٹ جبکہ پانچواں چھکا مڈ وکٹ پر سلوگ سویپ کی صورت میں لگایا۔شعیب بشیر نے ایک نوبال بھی کی جس کے باعث 2 اضافی رنز بن گئے بعدازاں ایک وائیڈ بال کی جو وکٹ کیپر سے مس ہوکر باؤنڈری لائن پر چلی گئی اور اضافی 5 رنز بن گئے۔ لارنس نے اننگز کے 128ویں اوورز سے قبل اپنی سنچری مکمل کی ۔ڈین لارنس نے 223 گیندوں پر 175 رنز کی اننگز کھیلی .جس میں 16 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔شعیب بشیر نے پہلی اننگز میں 38 اوورز کئے اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔
انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ:ایک اوور میں 38 رنز بن گئے
Jun 25, 2024 | 17:22