مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم استحکام پر وزیراعلیٰ آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا.تاریخ اور وقت کا تعین جلد کیا جائیگا.کانفرس کا مقصد سیاسی جماعتوں کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا اور اعتماد میں لینا ہے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے زیر انتظام قبائل امن جرگہ بھی کل بروز بدھ 3 بجے منعقد ہوگا.جرگے میں قبائلی مشران سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔جرگے میں قبائلی اضلاع میں امن امان اور آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے گفتگو کی جائیگی،جرگے میں قرارداد پاس کر کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو پیش کریں گے۔ قرارداد کو پارلیمنٹ اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی پیش کیا جائیگا۔
آپریشن عزم استحکام ،خیبر پختونخوا حکومت کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
Jun 25, 2024 | 19:20