افغان وزیر خارجہ کا راشد خان سے رابطہ، ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد

Jun 25, 2024 | 23:08

ویب ڈیسک

افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دی ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں عمدہ پرفارمنس دیتے ہوئے افغانستان ٹیم سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں گروپ 1 کے اہم میچ میں دو روز قبل آسٹریلیا اور آج بنگلادیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔اس سلسلے میں افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور بتایا گیا کہ وزیر خارجہ امیر خان متقی اور راشد خان کے درمیان بنگلادیش کے خلاف میچ کے بعد رابطہ ہوا۔ وزیر خارجہ نے ٹیم کےکپتان کو سیمی فائنل تک رسائی پر مبارکباد دی۔امیر خان متقی نے راشد خان اور افغان ٹیم کےلیے مزید کامیابیوں کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں