وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں ایجوکیشن ٹاسک فورس بنا دی

وزیراعظم شہبازشریف نے ایجوکیشن ٹاسک فورس تشکیل دیدی۔ ٹاسک فورس قومی تعلیمی ایمرجنسی سے متعلق ایشوز کے حل کیلئے تشکیل دی گئی۔وزیراعظم شہبازشریف 19 رکنی ایجوکیشن  ٹاسک فورس کے چیئرمین ہوں گے جب کہ وزیرتعلیم و پیشہ وارانہ تربیت، وزیرآئی ٹی و ٹیلی کام، وزیراطلاعات و نشریات شامل ارکان میں شامل ہوں گے۔

وفاقی سیکرٹری ایجوکیشن ٹاسک فورس کے کنوینر ہوں گے۔ صوبائی وزرائے تعلیم اور سیکریٹریز بھی ایجوکیشن ٹاسک فورس کاحصہ ہوں گے۔ورلڈبینک کے کنٹری ہیڈ ٹاسک فورس کے شریک کنوینر ہوں گے۔ ٹاسک فورس کے دیگر ممبران میں کنٹری ہیڈ ایشیائی ترقیاتی بینک، ہیڈآف فا رن، کامن ویلتھ اینڈڈویلپمنٹ آفس، نمائندہ یونیسف، کنٹری ہیڈ یونسیکو، کنٹری ہیڈ ڈبلیو ایف پی، کنٹری ہیڈ جائیکا، چیئر مین پا کستان ایجو کیشن انڈوومنٹفنڈ امجد ثاقب،  سی ای و جی آئی کے انسٹیٹیوٹ شکیل درانی،آ غاخان یو نیورسٹی کے فرید پنجوانی، سٹیزن فاؤنڈیشن کے سید اسد ایوب، وائس چانسلر لمس علی چیمہ، ڈین لمس اسکول آف ایجوکیشن ڈاکٹرفیصل باری، کنٹری ڈائریکٹر ملالہ فنڈ جاویدملک بھی شامل ہوں گے۔ ٹاسک فورس تعلیم کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر پروجیکٹس کی سفارشات مرتب کرے گی۔ ٹاسک فورس تعلیمی نظام، شرح خواندگی اہداف کےحصول میں حائل رکاوٹوں کا تدارک، غریب بچوں کی تعلیم، سرکاری اسکولز سے متعلق پالیسی سازی پر کام کریگی۔  ٹاسک فورس تعلیم کے فروغ، اس کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہم فیصلےکرے گی۔

ای پیپر دی نیشن