افریقی ملک کینیا میں ٹیکسوں میں مسلسل اور بد ترین اضافے ہر عوام کی قوت برداشت بالآخر جواب دے گئی۔ جس کے بعد عوام نے اشتعال میں آکر پارلیمنٹ پر چڑھائی کردی، احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مشرقی افریقہ کے اہم ملک کینیا میں منگل کو ہزاروں مظاہرین نے دار الحکومت نیروبی میں پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا اور عمارت میں گھس کر پارلیمنٹ کے مختلف حصوں کو آگ لگا دی۔اس موقع پر پولیس نے مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں میں رپورٹس کے مطابق 10 مظاہرین ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔احتجاج کرنے والے عوام ٹیکسوں میں مسلسل اور بے تحاشا اضافے پر شدید اشتعال میں ہیں اور وہ ناکام معاشی پالیسیوں پر ملک کے صدر ولیم روٹو سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔