سابق صدرمشرف خوف کا شکار ہوگئے‘ قانونی ماہرین سے مشاورت کا سلسلہ شروع

Mar 25, 2009 | 13:20

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز) سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف خوف کا شکار ہوگئے\\\' قانونی ماہرین سے مشاورت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر کو مقتدر حلقوں کی طرف سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ انہیں عدالت عظمیٰ سے شاید اب نہیں بچا پائیں گے۔ اس پیغام کے بعد سابق صدر نے شریف الدین پیرزادہ سمیت مختلف قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اب عسکری مقتدر حلقے بھی سابق صدر پرویز مشرف سے ہاتھ کھنچنے لگے ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پچھلے دنوں سابق صدر نے میڈیا کو اس طرح کی باتیں کی ہیں جس سے عسکری مقتدر حلقے ان سے ناراض ہیں اور سابق صدر کو عدالتی کارروائی سے پہلے مقتدر حلقوں کی طرف سے ملک چھوڑنے پر رضا مند کیا جا رہا ہے۔ لیکن سابق صدر بظاہر قانون کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں اس لئے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے۔
مزیدخبریں