سابق صدرمشرف کو آئین توڑنے پر آرٹیکل کے تحت سزا ملنی چاہیے: قاضی حسین احمد

Mar 25, 2009 | 13:23

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خصوصی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں واضح اعلان کیا جانا چاہئے کہ 58 ٹو بی سمیت غیر ضروری آئینی ترامیم ختم کرنے کے لئے اٹھارھویں آئینی ترمیم کب لائی جا رہی ہے۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت اندرونی و بیرونی خطرات میں گھرا ہوا ہے\\\' سنگین خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومتی پالیسی میں بنیادی تبدیلیاں کی جائیں۔ قبائل ہمیشہ پاکستان کے بازوئے شمشیر زن رہے ہیں خطرے کے اس موقع پر انہیں اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خودانحصاری کی پالیسی اپنانا ہو گی\\\' صدر زرداری اور امریکہ کے سامنے جھولی نہ پھیلائیں بلکہ انہیں چاہئے کہ بیرون ملک اپنی دولت وطن واپس لائیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کو پارلیمنٹ سے خطاب میں مسئلہ کشمیر پر قومی موقف کا اعادہ کرنا چاہئے۔ اے این این کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا کہ امریکی جاسوس طیاروں کے حملے نہ رکوائے گئے تو جماعت اسلامی اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گی اور دھرنا دیاجائے گا۔ سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے دور میں کئے گئے تمام عدالتی فیصلوں کو کالعدم قرار دیا جائے ¾ سابق صدر پرویز مشرف کو آئین توڑنے پر آرٹیکل 6 کے تحت سزا ملنی چاہیے۔
مزیدخبریں