یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چار مسافرگاڑیاں پشاور سے پارا چنارجا رہی تھیں کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم افراد نے ان پرفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں آٹھ مسافرجاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ بعد میں شرپسندوں نے دو گاڑیوں کو جلا دیا اور دو کو مسافروں سمیت اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دو ماہ قبل طالبان اور مقامی افراد کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس میں شاہراہوں پر امن قائم رکھنے کے حوالے سے شرائط طے پائی تھیں تاہم طالبان کی جانب سے معاہدہ مری کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسزنے علاقے کا گھیراؤ کر کے مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔