آئی ایس پی آر کے مطابق سہہ ملکی فوجی مشقیں ترکی میں ہفتہ بھر جاری رہیں گی۔ فوجی مشقوں کا مقصد خطےمیں دہشتگردی کے مقابلے کے لیے مشترکہ حکمت عملی طے کرنا اورتینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ آئی ایس پی آرکےمطابق تینوں ممالک نے پانچ دسمبر دو ہزار دس کو ہونے والے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے اختتام پرمشترکہ مشقوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا اورپہلی بار ترکی کی سرزمین پرسہ فریقی فوجی مشقوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔