خیبرپختون خوا اسمبلی نے امریکی پادری کی جانب قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف متفقہ طورپرقرارداد منظورکرلی ۔

Mar 25, 2011 | 15:07

سفیر یاؤ جنگ
اسمبلی کا اجلاس سپیکر کرامت اللہ خان چُغرمٹی کی زیر صدارت شروع ہوا ۔ وقفہ سوالات نمٹانے کے بعد اراکین اسمبلی کی طرف سے مشترکہ قرارداد پیش کی گئی، اپوزیشن اراکین اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ امریکی پادری ٹیری جونز کو قرارواقعی سزا دی جائے ۔ پادری نے دنیا بھرکے مسلمانوں کے جذبات مجروع کیئے ہیں ۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسلام آباد میں امریکی سفیرکو طلب کرکے واقعہ پرشدید احتجاج کرے اورامریکی سفیر کو قوم سے معافی مانگنے کو کہا جائے۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے اس واقعے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جان بوجھ کرایسے مسائل پیدا کر رہا ہے جس سے وہ اپنے مزموم مقاصد پورے کرسکے جس طرح ریمنڈ ڈیوس کے سلسلے میں حاصل کیئے اقلیتی اراکین اسمبلی پرنس جاوید اور آصف بھٹی نے بھی امریکی پادری کو سزا دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پادری نے نہ صرف مسلمانوں بلکہ مسیح برادری کے بھی جزبات مجروع کیے ہیں ۔ اس موقع پر اسمبلی نے دستاویزات میں صوبے کے نام کی تبدیلی کا بل بھی پاس کرایا جس کے تحت سرکاری دستاویزات مین این ڈبلیو ایف پی کی بجائے خیبر پختون خوا لکھا جائے گا۔ دوسری قرارداد کے تحت وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جاپان میں ہونے والی تباہی پر جاپانی عوام کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے جس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ۔
مزیدخبریں