اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی سی ای سی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ھوئے عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے رکنیت سازی کی مہم کا آغاز کردیا ھے جبکہ پارٹی نے متفقہ طور پارٹی منشور کی منظوری بھی دے دی ھے۔مہم سازی کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ھوئے انکا کہنا تھا کہ مہم سازی کے لیے سوشل میڈیا کا بھرپور استمعال کیا جائے گا جسکے لئے ایس ایم ایس سروس اور فیس بک استمعال کی جائے گی،
عمران خان نے کہا کہ نوے نہیں بلکہ نودن میں کرپشن ختم کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی جنگ نہیں ھے اوراس سے باہرنکلنا ھوگااب ہرصورت مذاکرات کا راستہ اختیارکرنا ھوگا۔