پیر معین الحق گیلانی نے ایڈیٹرانچیف مجید نظامی کو ادارت کے پچاس سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیطانی اتحاد ملت اسلامیہ کا دشمن ہے جسے صرف مجید نظامی نے للکارا۔

Mar 25, 2012 | 19:10

سفیر یاؤ جنگ
درگاہ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیرسید معین الحق گیلانی اور سنی علماء کونسل پاکستان کے بانی اور مرکزی امیر علامہ نزاکت حسین گولڑوی نے ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ کو صحافت کے پچاس سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ روزنامہ نوائے وقت نظریہ پاکستان کے ذریعے قوم کی صحیع معنوں میں تربیت کررہے ہیں۔ مجید نظامی نے نئی نسل کی تعلیم و تربیت کرکے فخر پاکستان، آبروئے پاکستان و صحافت کا حق ادا کیا اور انہیں قومی غیرت کے گُر سکھائے۔ انکا کہنا تھا کہ شیطانی اتحاد ثلاثہ کو للکارنے کی جرات مجید نظامی کے سوا کسی سیاسی و مذہبی قوت میں نہیں تھی۔ مجید نظامی نے حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر کٹ مرنے کا جذبہ دیکر پوری قوم کا دل جیتا ہے، آزادی کشمیر کا مسئلہ ہو یا پانی کا مسئلہ، مجید نظامی ہماری سرحدوں کے صحیع معنوں میں محافظ ہیں۔ معین الحق گیلانی اور نزاکت حسین گولڑوی نے کہا کہ وہ مجید نظامی کی صحت کیساتھ لمبی عمر کیلئے دعا گو ہیں۔
مزیدخبریں