سنسنی خیز فلم برطانیہ میں رواں ہفتے ریلیز کی گئی ہے ۔ جس نے پہلے روز ہی انیس لاکھ پونڈز کے بزنس کے ساتھ باکس آفس پر سبقت حاصل کرلی،ڈیول ان سائیڈ نےامریکی باکس آفس پر سرفہرست آنے والی کامیڈی ایکشن فلم جمپ اسٹریٹ ٹوئنٹی ون کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار ویلیم بیل ہیں۔ دستاویزی اسٹائل میں بنائی گئی اس فلم کی کہانی شیطانی زد میں آنے والی خاتون کی سرگرمیوں پر مبنی ہے۔