مکرمی!ےسے امےدوار جن کا ماضی کرپشن مےں ڈوبا رہا، ترقےاتی منصوبوں مےں دل کھول کر بدعنوانی کی، جرائم پےشہ افراد کی سرپرستی کرتے رہے اب وہ پھر چاہتے ہےں کہ اسمبلےوں مےں آجائےں جبکہ قوم کی خواہش ہے کہ اب لوٹ مار مےں ملوث لوگوں کا راستہ روکنا چاہئے۔ عوام کا بڑا طبقہ ان انتخابات کے نتےجے مےں ملک مےں صالح تبدےلی کا خواہشمند ہے اگر اس بار بھی رواےتی جاگےر دار اور سر ماےہ دار سےاستدان اپنی دولت اور حےثےت کے بل بوتے پر دوبارہ عوام پر مسلط ہو گئے اور ملک کے اندر بد عنوانی، اقرباءپروری، بد انتظامی اور چور بازاری کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو اس ملک کی بقاءو سا لمےت کو خطرہ درپےش ہونے کا امکان بالکل واضح ہے۔ عوام موجودہ سسٹم اور استحصالی نظام سے تنگ آچکے ہےں۔ الےکشن کمشن دوسرے اداروں کے تعاون سے امےدواروں کی سکروٹنی کے لئے جو انتظامات کر رہا ہے ان کی روشنی مےں آئےں کی شق 62 اور63کے تقاضے پورے ہو سکتے ہےں اور کرپٹ اور لوٹ مارکرنے والے سےاست دانوں کو اسمبلےوں مےں پہنچنے کا راستہ نہےں ملے گا۔ اس طرح عوام کو اچھے امےدواروں مےں سے انتخاب کرنے کا موقع ملے گا۔ اسی لئے اب قوم کی نظرےں الےکشن کمشن کی سکروٹنی کے سلسلے مےں آئندہ کارکردگی پر ہے جو بلاشبہ قوم کا مقدر سنوارنے مےں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ حکومت انہی کو ملنی چاہئے جن کو عوام اہلےت کی سند جاری کرےں اگر اےسا ہو گےا تو انشاءاللہ ملک پر چھائی بے ےقےنی کی دھند چھٹ جائے گی اور ےہی جمہورےت ہے ۔(رانا زاہد اقبال ،فےصل آباد )