31 مارچ کو مینار پاکستان پر عمران خان سے بڑا جلسہ کرینگے‘ غفور حیدری

راولپنڈی (سلطان سکندر) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل اور سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جے یو آئی 31 مارچ کو مینار پاکستان کے میدان میں تحریک انصاف سے کئی گنا بڑا جلسہ اسلام زندہ باد کانفرنس کی صورت میں کرے گی‘ ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے پولنگ کے موقع پر دھرنے دینے اور ووٹروں سے ووٹ نہ ڈالنے کی اپیل کرنا دہشت گردی کے مترادف ہے‘ کراچی‘ کوئٹہ ،لاہور کے واقعات الیکشن ملتوی کرنے کی سا زش کا حصہ ہیں لیکن سیاسی جماعتیں مقرر وقت پر انتخابات کے انعقاد کے لئے متحد ہیں اب یہ بااختیار الیکشن کمشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ منصفانہ شفاف انتخابات کرائے اور جہاں فوج کی خدمات کی ضرورت ہے طلب کرے۔ الیکشن میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکے گی اور مخلوط حکومت ہی بنے گی۔ وہ ایوان وقت میں اظہار خیال کررہے تھے۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کا ایجنڈا ضیاءالحق کے پہلے احتساب پھر انتخاب کے نعرے سے مطابقت رکھتا ہے جس نے بارہ سال تک ملک و قوم اور اسلام کا بدترین استحصال کیا اور مشرف نے بھی اس کی پیروی کرنے کی کوشش کی‘ بلوچستان کے خراب حالات کی تمام تر ذمہ داری مشرف پر عائد ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...