سینٹ کے موجودہ 6اور 180سابق ارکان اسمبلی نے ڈگریوں کی تصدیق نہیں کرائی

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ اور الیکشن کمشن کی واضح ہدایات کے باوجود سینٹ کے 6 موجودہ ارکان سمیت سابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 180 ارکان نے تاحال اپنی ڈگریوں کی ہائر ایجوکیشن سے تصدیق نہیں کرائی، ہائر ایجوکیشن کمشن کی تصدیق پر جعلی ڈگریوں کے حامل 55ارکان اسمبلی کو ابتک سپریم کورٹ اور دیگر عدالتیں نااہل قرار دے چکی ہیں۔ ایچ ای سی ذرائع کے مطابق کمشن کا اس معاملہ پر الیکشن کمشن سے رابطہ ہے جن ارکان نے تاحال ڈگریوں کی تصدیق نہیں کرائی وہ انتخابی عمل میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن نے7فروری کو 249 ارکان پارلیمنٹ کو یاد دہانی کے لئے خط بھجوایا تھا کہ وہ 15 روز کے اندر اندر اپنی ڈگریوں کی تصدیق ایچ ای سی سے کروائیں۔ اس خط پر تقریباً70 ارکان اسمبلی نے اپنی ڈگریاں ایچ ای سی کو بھجوائی ہیں جوکہ تصدیق کروانے پر درست قرار پائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...