چکوال (این این آئی) ضلع چکوال سے دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے اُمیدواروں کے اتوار کے روز ماڈل ٹاو¿ن لاہور میں پارلیمانی بورڈ نے انٹرویو لئے۔ انٹرویو کے دوران پارلیمانی بورڈ نے اُمیدواروں سے یہی سوال کیا اُن کی پارٹی سے وابستگی اور وفاداری کے علاوہ مقامی سطح پر عوامی رابطہ کس طرح کا ہے۔ انٹرویو دینے والوں میں میجر (ر) طاہر اقبال، ایاز امیر، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم، چوہدری لیاقت علی خان، بیگم عفت لیاقت، شیخ وقار علی، ملک تنویر اسلم، مہوش سلطانہ، راجہ ساجد اقبال، ملک خالد نوابی، سردار ذوالفقار علی خان دُلہہ، ملک سلیم اقبال، سردار ممتاز خان ٹمن، ملک ظہور انور، ملک اسد ڈھیر مونڈ وغیرہ شامل ہیں۔