لٹیرے حکمرانوں کی دوبارہ آمد سے قوم کا مستقبل تاریک ہوجائے گا‘ماروی میمن

دھابے جی (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما ماروی میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں عوام کا کوئی بھی مسئلہ حل نہ کیا۔ مہنگائی کو آسمان پر پہنچا دیا۔ سرکاری نوکریاں مستحقین کو دینے کے بجائے فروخت کی گئیں‘ بے روزگاروں سے لاکھوں روپے بٹور کر انہیں جعلی آرڈر تھما دیئے گئے وہ گزشتہ روز جنگ شاہی میں ایک جلسہ عام سے خطاب اور مقامی صحافیوں سے گفتگو کررہی تھیں انہوں نے کہا کہ 5سالہ دور حکومت میں منتخب افراد نے ترقیاتی کاموں کےلئے آنے والے فنڈ سے اپنی جیبیں بھرلیں اور شہر و دیہات کو نو روڈ مل سکا اور نہ ہی کوئی اسکول اسپتال بنایا۔ 11مئی کو اگر عوام نے سوچ سمجھ کر فیصلہ نہ کیا تو لٹیروں کی دوبارہ آمد سے قوم کا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔ اس موقع پر ن لیگ کے شہزاد شاہ حسینی‘ محمد حنیف میمن اور دیگر بھی موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...