مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں ‘ملک کی تباہی پر انکا احتساب ضرور ہونا چاہئے:جاوید ہاشمی

لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں مگر ملک و قوم کی تباہی پر ان کا احتساب ضرور ہونا چاہئے۔ نئے پاکستان میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن جیسی جماعتوں کی کوئی گنجائش نہیں ہو گی۔ تحریک انصاف شفاف انتخابات کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریگی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان میں پرویز مشرف سمیت ہر پاکستانی کو سیاست کرنے اور ملک میں آنے جانے کا حق ہے مگر جو اس ملک میں آئین، پارلیمنٹ، جمہوریت اور عدلیہ کو توڑ دیں اس کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کےلئے آئین اور قانون کے تحت سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میری پرویز مشرف سمیت کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں میں صرف ملک اور قوم کی بات کرتا ہوں کیونکہ اگر ہم نے دنیا میں اپنی سالمیت و خودمختاری کا تحفظ اور ملک و قوم کو ترقی یافتہ بنانا ہے تو یہاں پر آئین اور قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...